پینسرہ :فود اتھارٹی کی ٹیم کا چھاپہ جعلی گھی بنانے والی فیکٹری پکڑ ی گئی

پینسرہ :فود اتھارٹی کی ٹیم کا چھاپہ  جعلی گھی بنانے والی فیکٹری پکڑ ی گئی

پینسرہ (نمائندہ دنیا )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی گھی و کوکنگ آئل تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی محمد احسن محمود،محمد عبدلغفور ،عطیہ رحمن محمد ولید وغیر پر مشتمل ٹیم نے چک نمبر 66ج ب دھاندرہ میں ایک یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں مختلف برانڈ زکے گھی اور کوکنگ آئل کی غیر قانونی پیکنگ کی جا رہی تھی ،ٹیم نے جعلی گھی اورکوکنگ آئل برآمد کر لیا جبکہ ملزمان سجاد حیدر ،اور نیاز محمد موقع سے فرار ہو گئے ،پولیس نے تھانہ ٹھیکریوالا میں مقدمہ درج کرا دیا۔ یاد رہے ملزمان کے خلاف اس سے قبل تھانہ نشاط آباد میں بھی مقدمہ درج تھا اور وہ محکمانہ کاروائی سے بچنے کیلئے جگہ تبدیل کرتے رہتے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں