اسسٹنٹ کمشنرپیر محل نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

 اسسٹنٹ کمشنرپیر محل نے  شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

پیرمحل(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنرپیر محل ذوالفقار صابر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔انہوں نے ہسپتال کے احاطہ میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا ۔۔

 اس موقع پر ڈپٹی ڈسرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مزمل حسین اور ایم ایس ڈاکٹر ہارون مجید چوہدری بھی موجود تھے ، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر نے ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کر نے کے علاوہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا اور زیرعلاج مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں