لوگوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے :رانا آفتاب

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن کے ہر دور حکومت میں کسانوں کا استحصال ہوتا ہے ،حکمرانوں کو اپنی مراعات کی پڑی ہے ۔۔
،لوگوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما و ایم پی اے پی رانا آفتاب احمد خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی ناقص پالیسیوں اور عدم توجہی سے زرعی صوبہ پنجاب میں زراعت سمیت ہر شعبہ زوال کا شکار ہے ،ٹیکسٹائل سٹی اور صوبہ بھر کے ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت تمام انڈسٹریز تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں،گزشتہ سال حکومتی ہٹ دھرمی اور ناقص منصوبہ بندی کے تحت گندم،گنا اور کپاس کے کاشتکار سڑکوں پر رل گئے ،انہیں ان کی فصلوں کا مناسب معاوضہ نہ مل سکا۔