پیر محل:ٹریفک حادثات طالبہ سمیت 2افراد زخمی
پیرمحل (نمائندہ دنیا )مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں طالبہ سمیت 2افراد زخمی ہو گئے ۔
بتایا گیا ہے کہ چک نمبر762گ ب میں پنوں خان کی بیٹی و طالبہ کو سکول روڈ سندھلیانوالی پرتیز رفتار رکشہ نے ٹکر مارکر زخمی کر دیا، پولیس نے رکشہ ڈرائیور پرویز ولد رحم دین کے خلاف تیز رفتاری و غفلت کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ادھر چک نمبر722گ ب کے رہائشی محمد افضل کو کار سوار امجد نے ٹکر مارکر زخمی کر دیا۔ متعلقہ پولیس نے کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ دوسری طرف شادمان کالونی کے رہائشی عمانوائیل مسیح اور اس کے بیٹے کو گلزار مسیح وغیرہ 9 افراد نے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا۔پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔