سمندری :ڈاکوؤں نے ڈلیوری بوائے سے کھانا ، نقدی اور موبائل لوٹ لیا

سمندری(نمائندہ دنیا )ڈاکوؤں نے ہوٹل کے ڈلیوری بوائے سے آرڈر پر کھانا منگوا کرکھانا ، نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ میںمقامی ہوٹل پرنوسرباز خواتین نے کھانا آرڈر کیا تو ڈلیوری بوائے کھانا لے کر بتائے ایڈریس پر پہنچ گیا جہاں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد آگئے اور اسلحہ کے زور پر ڈلیوری بوائے سے کھانا ،نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔