بارڈر پر پھنسے زائرین مشکلات کا شکار ، حکومت مددکرے :علی رضا

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )احمد پور سیال سے مقامات مقدسہ کی زیارات کیلئے قافلے لے جانے والے سالاروں حاجی علی رضا ،یونس قریشی ،حاجی مظفر عباس ، زوار ذوالفقار بلوچ ، حاجی عامر عباس اور زوار شیخ آصف رضا نے کہا ہے۔
کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے تفتان بارڈر پرپاکستان ہاؤس میں تحصیل احمد پور سیال کے 100کے قریب زائرین پھنسے ہوئے ہیں اور شدید مشکلات اور پریشانی سے دوچار ہیں ۔ گڑھ موڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت زائرین کو بحفاظت گھروں تک پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھائے ۔