ایف ڈی اے کی کا لونیوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

 ایف ڈی اے کی کا لونیوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور۔۔

 کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اے بلاک گلبرگ کی گلیوں بازاروں میں بھاری مشینری کے ذریعے ہر قسم کی پختہ تجاوزات کو مسمار کردیا ۔ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر فرحان صدیقی کی سربراہی میں انفورسمنٹ انسپکٹر اسلم انصاری ودیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے گلبرگ میں تجاوزات کی صورت حال کو چیک کیا تو اے بلاک کی مختلف گلیوں میں پراپرٹی مالکان نے گھروں کے بارے حدود سے تجاوز کرکے پختہ دھڑے ، ریمپ ودیگر تعمیرات کے علاوہ لوہے کے جنگلے نصب کر رکھے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں