گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج عید گاہ روڈ میں کلچر ڈے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج برائے خواتین عید گاہ روڈ فیصل آباد میں پنجابی کلچر ڈے منایا گیا۔۔
جس میں پنجاب کے کلچر کی بھرپور عکاسی کی گئی طالبات نے نہ صرف پنجابی کلچر کو دکھایا بلکہ جو چیزیں پنجابی کلچر سے ختم ہوتی جا رہی ہیں ان کو بھی دہرانے کی کوشش کی جس میں شادی بیاہ کی رسومات، ہیر وارث شاہ، جگنی، عرس، چوپال اور پنجابی کھیلوں کو ان کی اصل انداز میں پیش کیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر ناہیدقادر پرنسپل اور ان کی ٹیم نے کلچر ڈے کو یادگار بنایا، کلچر ڈے کی روح رواں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ناہید قادر نے سٹاف کی کاوشوں کو سراہا جس میں ڈاکٹر پروفیسر بتول زہرا، ڈاکٹر شہلا نگار،مسز فوزیہ کوثر، مسز شمیم اختر ِ، مسز شبنم نورشامل ہیں، اس کے علاوہ انگلش،اردو، ہوم اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ نے بھی کلچر ڈے پر اپنی پرفارمنس سے پروگرام کو چار چاند لگائیں اس پروگرام میں مسز عطیہ بشارت اور مسز انجم افشا ں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔