اے سی بھوآنہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام بارے اجلاس

اے سی بھوآنہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام بارے اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی میں مزید ایک سپروائزر شامل کرایاگیاہے جس کی بدولت یونین کونسلزمیں صفائی مہم کی مانیٹرنگ میں خاطر خواہ مددملے گی ، ستھراپنجاب پروگرام کو مزید بہتر انداز میں مکمل کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی سو فیصد کامیابی ترجیح ہے جس کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کمپنی کے افسران سے کہا کہ وہ لوکل گورنمنٹ اور تحصیل افسران کے ہمراہ مانیٹرنگ کا جامع میکنزم ترتیب دیکر اس پر من وعن عملدرآمد کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں