ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئے اقدامات کریں:ذیشان لبھا

ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئے اقدامات کریں:ذیشان لبھا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ٹو بہ ٹیک سنگھ ذیشان لبھا مسیح نے کہا ہے کہ۔۔۔

موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی مچھروں کی افزائش شرو ع ہو جاتی ہے ، لہذا ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں، یہ بات انہوں نے ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ اپنی زیر صدارت جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کے افسر وں انہیں بریفنگ دی ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے مزید کہا کہ تمام ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے نگرانی جاری ہے ،ڈینگی ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہاہے ،ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے سستی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں