انسداد پولیو مہم :ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیرصدارت دوسرا اجلاس

 انسداد پولیو مہم :ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیرصدارت دوسرا اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع چنیوٹ میں 21 اپریل سے شروع انسداد پولیو مہم کے مائیکروپلان کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کی صدارت میں مسلسل دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں سی ای او ہیلتھ نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز کی آگاہی کیلئے مہم سے قبل بھرپور سیشنز کے انعقاد کی ہدایت کی اورکہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ سیشن میں شریک ہوں اور ٹیموں کو مہم کی کامیابی میں مشنری جذبے کے تحت کام کرنے کا پیغام دیں ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے دوران ہائی رسک یونین کونسلز پر فوکس کریں اورمائیکروپلانز قابل عمل اور اسکے مطابق عملدرآمد میں کوئی نرمی نہیں آنی چاہیے ۔انہوں نے واضح کیا کہ پانچ سال تک کی عمر کے 100 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے ہیں اورمہم کی کامیابی ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں