ٹو بہ :ڈپٹی کمشنر کاچک نمبر 149گ ب کا تفصیلی دورہ

ٹو بہ :ڈپٹی کمشنر کاچک نمبر 149گ ب کا تفصیلی دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو نے گزشتہ روز چک نمبر 149 گ ب کا تفصیلی دورہ کیا۔۔۔

 اور اس دوران انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول، بنیادی مرکز صحت ،واٹر سپلائی سکیم اور ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے گرلز سکول میں اساتذہ کی حاضری چیک کی، کلاس رومز میں جا کر طالبات سے نصاب کے حوالے سے سوالات کئے اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بچوں کی تعلیم میں دلچسپی کو سراہا اور اساتذہ کو تدریس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا اور وہاں انہوں نے سٹاف کی حاضری، مریضوں کو میسر سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے اور مریضوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں