ڈویژنل انتظامیہ کے سرکاری ہسپتالوں کے سرپرائز وزٹ شروع

 ڈویژنل انتظامیہ کے سرکاری ہسپتالوں کے سرپرائز وزٹ شروع

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ انڈیکیٹرز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات پر ڈویژنل انتظامیہ نے سرکاری ہسپتالوں کے سرپرائز وزٹس شروع کردیئے۔

کمشنر مریم خان نے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ندیم ناصر کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال کا تفیصلی دورہ کیا اور وہاں پر ادویات کی دستیابی،ڈاکٹروں کی حاضری،صفائی کی صورتحال چیک کی۔انہوں نے ہسپتال میں نصب ایل ای ڈیز پر دستیاب ادویات کی معلومات اور ڈاکٹروں کے ڈیوٹی روسٹر کا معائنہ کیا۔انہوں نے سروس ڈیلیوری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ری ویمپنگ کا کام ڈیڈ لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمشنر نے ایم ایس چلڈرن ہسپتال کو انتظار گاہوں میں بنچز کی تعداد بڑھانے کے بھی احکامات دیئے ۔انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی ادویات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔مریم خان نے چلڈرن ہسپتال میں جاری اپ گریڈیشن کے کام بارے بریفنگ بھی لی،ان کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ہسپتال میں دستیاب وسائل کے مطابق سروس ڈیلیوری کو بہتر کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں