فنانشل لٹریسی ویک کے تحت زرعی یونیورسٹی میں واک

فنانشل لٹریسی ویک کے تحت زرعی یونیورسٹی میں واک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان فنانشل لٹریسی ویک 2025ء کے تحت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں واک کا انعقاد کیا گیا۔

واک کی قیادت چیف منیجر بینکنگ سروسز کارپوریشن سٹیٹ بینک آف پاکستان وقاص کاشف باجوہ نے ڈین سوشل سائنسززرعی یونیورسٹی ڈاکٹر بابر شہباز، رجسٹرار عمرسعید قادری، ڈاکٹر محمد اصغر کے ہمراہ کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں فیکلٹی ممبران، طلبا و طالبات، چیمبر آف کامرس، تجارتی تنظیموں، کاروباری اداروں کے سربراہان، خصوصی اداروں کے طلبا، خواتین کی فلاحی تنظیموں کی نمائندگان، بینکرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ واک کا مقصد مالی خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں جامع مالیاتی شعور کو فروغ دینا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں