ڈپٹی کمشنر ٹو بہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کااجلاس

ڈپٹی کمشنر ٹو بہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کااجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کااجلاس منعقد ہوا، جس میں ممکنہ سیلابی صورتحال، مون سون بارشوں اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے حوالے سے پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ریسکیو 1122، میونسپل کمیٹی، ایریگیشن، سول ڈیفنس، زراعت سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیرنے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی اور ممکنہ ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تیاریوں کو جلد از جلد حتمی شکل دیں اور مشینری، آلات و افرادی قوت کو ہر وقت الرٹ رکھا جائے ، انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی غفلت کی گنجائش نہیں دی جائے گی،انہوں نے ہدایت کی کہ ہیٹ ویو ریلیف کیمپس میں طبی عملہ اور ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنائی جائے ، ہسپتالوں میں ہیٹ ویو آگاہی ڈیسک قائم کر کے شہریوں کو حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں