جی سی یونیورسٹی میں ویمن سنٹرل ایشیاء ٹرافی کا آغاز

 جی سی یونیورسٹی میں ویمن سنٹرل ایشیاء ٹرافی کا آغاز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے سپورٹس کمپلیکس میں انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن کے تعاون سے ویمن سنٹرل ایشیاء ٹرافی 2025 کا آغاز ہو گیا ہے ۔۔

 افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر مختار احمد تھے ۔ ان کے ہمراہ مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، جی سی یونیورسٹی کے ممبرز سینڈیکیٹ بھی موجود تھے ۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ کھیلیں نوجوانوں کی شخصیت سازی، قیادت، ٹیم ورک اور نظم و ضبط کو فروغ دیتی ہیں، ایسی بین الاقوامی سرگرمیاں نہ صرف پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لاتی ہیں بلکہ ہمارے طلباء کو عالمی سطح پر سیکھنے اور جُڑنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے تمام معزز مہمانوں، انٹرنیشنل کھلاڑیوں، آفیشلز اور طلباء کو خوش آمدید کہا اور کھیلوں کے فروغ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جامعہ ہمیشہ مثبت اور بین الاقوامی سرگرمیوں کی میزبانی میں پیش پیش رہی ہے ۔ اس موقع پر انٹرنیشنل فیڈریشن کے ممبران اور کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا سپورٹس کمپلیکس جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے ، پاکستان میں کھیلنا ہمارے لیے باعث فخر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں