خود کو پاسپورٹ آفس کا ملازم ظاہر کرتے شہریوں کو لوٹنے والا گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پاسپورٹ آفس کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے رقم بٹورنے والے نوسرباز کو حراست میں لے لیا گیا۔۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم پاسپورٹ آفس کے باہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد علی کو حراست میں لے لیا۔ جو خود کو پاسپورٹ آفس کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے رقوم بٹورنے میں مصروف تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارر وائی شروع کردی گئی ہے ۔