چنیوٹ میں انسداد پولیو مہم اختتامی مراحل میں داخل
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع چنیوٹ میں جاری انسداد پولیو مہم اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی،21اپریل سے شروع مہم کے دوران اب تک 2 لاکھ77 ہزار826 بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔۔۔
جبکہ باقی ماندہ بچوں کو قطرے پلانے کے لئے ٹیمیں سرگرم ہیں۔ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ مہم کے سو فیصد اہداف کو یقینی بنایا جائے ،مہم کے باقی ایام میں ٹیمیں گھر گھر جاکر رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے تک چین سے نہ بیٹھیں،پانچ سال تک کی عمر کے 100 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے ہیں۔ اورمہم کی کامیابی ترجیح ہے ،یادرہے انسداد پولیو مہم 25 اپریل تک جاری رہے گی۔