ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے 2محنت کش گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنیوالے 2محنت کش گرفتارکر لئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے تیزاب ملز چوک میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا جن کی جانب سے مین شاہراہ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی،دونوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔