پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، 18جرائم پیشہ عناصر گرفتار

 پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، 18جرائم پیشہ عناصر گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 18 ملزمان کوحراست میں لے لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 18 ملزمان کو حراست میں لے لیاگیا۔ ملزموں کے قبضے سے مجموعی طور پر بھاری اسلحہ ، ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس اور50 لٹرسے زائد شراب برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے واقعات کے مقدمات بھی درج کرلئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں