گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ پر 2 دکاندار گرفتار ،مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے 2 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 2 افراد کو حراست میں لے لیا جو مبینہ طور پر گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرتے ہوئے دیگر شہریوں کے لیے خطرے کی علامت بنے ہوئے تھے ۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔