شورکوٹ میں آج کے شٹر ڈاؤن کی مکمل حمایت کرتے ہیں:تاجر

شورکوٹ میں آج کے شٹر ڈاؤن  کی مکمل حمایت کرتے ہیں:تاجر

شورکوٹ(نامہ نگار)شورکوٹ کی تمام تاجر تنظیموں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج 26 اپریل کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کر دیا یہ فیصلہ گزشتہ روز یہاں مقامی ہوٹل میں تاجر تنظیموں کے منعقدہ مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔

جس میں یوسف جھنگوی،غلام شبیر طاہر، چودھری محمد اشرف،حاجی آصف، چودھری اشرف قادری،سہیل راحت چودھری ،عتیق الرحمن چودھری ،محمد فاروق سندھو،رانا عبدالسلام ودیگر نے شرکت کی ۔شرکائے اجلاس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ فلسطینیو ں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شورکوٹ میں آج کی ہڑتال کامیاب بنائیں گے ،تمام دکاندار اپنی دکانیں بند رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں