کمشنر فیصل آباد کی اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ میں کھلی کچہری

 کمشنر فیصل آباد کی اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ میں کھلی کچہری

فیصل آباد،اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر، نمائندہ دنیا )ڈویژنل کمشنر فیصل آباد مریم خان نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقے رشید پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے مقامی افراد کے محکموں سے متعلق انفرادی اور اجتماعی مسائل سن کر حل کیلئے موقع پرہی احکامات جاری کر دیئے ۔کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و دیگر ضلعی افسران موجود تھے ۔کمشنر نے شہریوں کی ریونیو سے متعلقہ درخواستوں پر سینئر افسران کو از خود سماعت کرنے کے تحریری احکامات جاری کر دیئے ۔دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کچہری کو عوام سے مخفی رکھا گیا ،کوئی منادی اعلانات یا فلیکس وغیرہ نہیں لگائے گئے ،تحصیل ہیڈکوارٹر سے 5کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس کھلی کچہری سے اٹھارہ ہزاری کی عوام لاعلم رہے ، سائلین کی جگہ ریونیو ودیگر محکموں کے سرکاری ملازمین کو بٹھایا گیا جس کے ثبوت شیئر کی جانیوالی ویڈیوز میں موجود ہیں ،شہریوں نے غیر معروف مقام پر اس بے سود کچہری کو محض عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف قرار دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں