چھینی گئی کروڑ سے زائد مالیتی کپڑے سے بھری گاڑی برآمد

چھینی گئی کروڑ سے زائد مالیتی کپڑے سے بھری گاڑی برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے کپڑے سے بھری گاڑی کو چھیننے کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو حراست میں لیکر کپڑا اور گاڑی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوتوالی عتیق الرحمن اور انکی ٹیم کی جانب سے جدید ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کپڑے سے بھری گاڑی چھیننے کی واردات میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے ملزموں کے قبضے سے کپڑے سمیت چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کرلی  اورگرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز   کر دیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں