چنیوٹ: کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمداور پاک آرمی کے کرنل ظفر اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے انسداد تجاوزات آپریشن سے آگاہ کیااور بتایا کہ امین پور بنگلہ اڈا پر بڑا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے ، اب دیہی علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف مہم شروع کر رہے ہیں،سڑکوں پر ریڑھی بازار قائم کئے جارہے ہیں ،پیغام پاکستان کے بیانہ کو ضلع کے کونہ کونہ میں پھیلایا جارہا ہے ۔ انہوں نے ایل پی جی گیس ریفلنگ کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف جاری مہم کے اعدادوشمار پیش کئے اور بتایاکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ سول ڈیفنس اس جان لیوا کاروبار کے قلع قمع کے لئے متحرک ہیں۔علاوہ ازیں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف ایکشن پر بریفنگ بھی دی۔انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ،ڈمپرز کے داخلہ پر پابندی پر عملدرآمد سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر مقیم تمام 249 افغانی واپس جاچکے ۔ڈی پی او نے سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہ کیااور بتایاکہ پراجیکٹ عنقریب شروع ہوجائے گا،امن وامان کا قیام ترجیح ہے اور کسی کو امن کی خوشگوار فضاء میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔کرنل پاک آرمی ظفراقبال نے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان کے بیانیہ کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے سول وپولیس انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگرمحکموں کے افسران اور قانون نافذ کرنے والیاداروں کے سربراہان موجود تھے ۔