ہسپتال پرائیویٹائز ،منصوبہ جماعت اسلامی نے مسترد کر دیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے پنجاب میں دیہی مراکز صحت اور ہسپتالوں کو پرائیویٹائز کرنے کے صوبائی حکومت کے فیصلوں کو مستردکرتے ہوئے کہاہے۔۔۔
کہ پنجاب حکومت کو صحت کے شعبہ پر شب خون نہیں مارنے دیں گے ، صوبائی حکومت نے اپنی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں سے پہلے زراعت اور کسانوں کو تباہ و برباد کیا اور اب میڈیکل کے شعبے کو برباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کو 23روز گزر گئے ، بڑے بڑے دعوے کرنے والی پنجاب حکومت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ملازمین کے مطالبات سن ہی نہیں رہی بلکہ اس پر ظالمانہ روش اختیار کیے ہوئے ہے ۔ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کے پرامن اور مارچ کو روکنے اور غیر قانونی و غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کیے تو پورے ملک میں اس کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔