چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر خاتون کو تشدد کرکے نیم برہنہ کردیا گیا۔
تھانہ روشن والا کے علاقہ 249 رب میں تنویر بی بی بازار جا رہی تھی کہ اس دوران ملزم اسلم نے اس سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی جس سے منع کرنے پر ملزم طیش میں آگیا اور خاتون کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے وہ کپڑے پھٹنے کے باعث مبینہ طور پر نیم برہنہ ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔