گوجرہ:شہریوں کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )گوجرہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج زندہ باد ریلی نکا لی گئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق چیف آ فیسر میو نسپل کمیٹی یاسر علی شاہ کی زیر قیادت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے میونسپل کمیٹی سے ریلی نکا لی گئی۔۔۔
ریلی میں انجمن تاجران کے نمائندو ں صدر منصور احمد بھنگو ، محمد عبید ، محمد ریا ض ، عمرا ن حفیظ ، ہما یو ں منظور سمیت دیگر محکمو ں کے اہلکارو ں نے شرکت کی، ریلی میو نسپل کمیٹی سے شروع ہوئی جو مختلف بازارو ں سے ہوتی ہوئی میونسپل کمیٹی میں اختتا م پذیر ہوگئی۔ریلی میں شرکاء پا ک فوج کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے ۔ ریلی کے شرکا ء سے انجمن تاجران کے صدر منصور احمد بھنگو اور چیف آ فیسر میو نسپل کمیٹی یاسر علی شاہ نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا پا کستا ن کے خلاف آ بی دہشت گردی کرنا چا ہتا ہے جسے ہماری افوا ج ناکا م بنا نے کی بھر پور صلا حیت رکھتی ہے ، پوری قوم اپنی افوا ج کے شا نہ بشا نہ لڑنے کیلئے تیار کھڑی ہے ۔مقررین نے مزید کہا کہ ہما ری قوم میں جو جذبہ ہے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا، ہم اپنے ملک اور فوج کیلئے ہر قربا نی دینے کو تیار ہیں، بھارت نے اگر ہمارے ملک کی طرف میلی آ نکھ سے دیکھا بھی تو ہماری فوج منہ توڑ جوا ب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔