ٹو بہ:9تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے

ٹو بہ:9تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے

ٹو بہ ٹیک سنگھ،پیرمحل (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے 9 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔۔۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر غلام عباس گل کو پو لیس لائن سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ ،ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر عروج عباس کو پولیس لائن ،جبکہ ایس ایچ او تھانہ پیرمحل انسپکٹر ملک اعجاز کھوکھر کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ رجانہ ،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ اروتی انسپکٹر افتخار کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ پیر محل ،اور انسپکٹر شبیر احمد کو تھانہ صدر ٹوبہ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ اروتی ،سب انسپکٹر علی عمر کو ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ ،سب انسپکٹر وسیم اسلم کو ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ اور سب انسپکٹر عطاء اﷲکو تھانہ رجانہ سے تبدیل کر کے انچارج چوکی پیر محل تعینات کر دیا گیا ہے ،مذکورہ بالا ایس ایچ اوز نے عہدو ں کا چارج سنبھال کر محکمانہ فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں