اوباش شخص کا چھیڑخانی سے منع کئے جانے پر خواجہ سراء پر مبینہ تشدد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اوباش شخص نے چھیڑخانی سے منع کئے جانے پر خواجہ سراء کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنادیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے خواجہ سراء نے موقف اختیار کیا کہ وہ کشمیر پل کے قریب اپنی سواری کے انتظار میں موجود تھی کہ اس دوران نجی پٹرول پمپ کے ملازم کی جانب سے اسے ہراساں و پریشان کیا جانے لگا تو اس نے منع کیا تو ملزم نے اسے قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دینا شروع کر دی گئیں جبکہ اس دوران اس کی سونے کی چین اور نقدی بھی چھین لی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔