زرعی اراضی سے پیٹر انجن سمیت لاکھوں مالیتی دیگر سامان غائب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی اراضی سے پیٹر انجن سمیت لاکھوں روپے مالیت کا دیگر سامان چوری کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چکنمبر 152رب میں احسان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے اسکے زرعی رقبے سے پیٹر انجن، موٹریں اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔