اسلام آباد ،28جرائم پیشہ افرادگرفتار ،منشیات اسلحہ برآمد

 اسلام آباد ،28جرائم پیشہ افرادگرفتار ،منشیات اسلحہ برآمد

3کلو 760 گرام چرس ، 2کلو سے زائد آئس، 1کلو ہیروئن،30 بوتل شراب پکڑی گئی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلحہ سے پاک اسلام آباد اور نشہ اب نہیں مہم کے تحت 28 ملزمان گرفتار کر لئے ،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث والے 18 ملزمان گرفتارکیے ،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف بور کی 8 رائفلز ، 10عدد پستول اور 1 گن معہ ایمونیشن برآمد کی گئیں۔ نشہ اب نہیں مہم کے تحت 10 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو 760 گرام چرس ، 2 کلو گرام سے زائد ائس 1 کلوگرام ہیروئن اور 30 بوتل شراب برآمد کی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں