نیپا پشاور کے افسروں کے 18 رکنی وفد کا ایف ڈی اے کمپلیکس کا دورہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن(نیپا) پشاور میں 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے ۔۔
شرکا افسروں کے 18رکنی گروپ نے مطالعاتی دورہ کے حوالے سے ایف ڈی اے کمپلیکس کا وزٹ کیا ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے مہمان افسروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے ، دائرہ اختیار، لیگل فریم ورک، کارکردگی، ترقیاتی سرگرمیوں اور شہری ترقی کے دیگر امور کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے کی سروسز کے معیار میں اضافہ، تیز رفتار ریلیف اور دفتری معاملات میں شفافیت کیلئے ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے ڈی جی ایف ڈی اے نے بتایا کہ شہر میں سترہ رہائشی کالونیاں، 18کمرشل مارکیٹس اور ایک سو گیارہ کچی آبادیوں کی جائیدادوں کا انتظام و انصرام ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول ہیں چیف انسٹرکٹر نیپا طارق بختیار نے عمدہ مہان نوازی اور جامع بریفنگ پر ڈی جی ایف ڈی اے کا شکریہ ادا کیا اور کہا ایف ڈی اے کی ورکنگ سے متعلق ادارہ جاتی سروسز سے آگاہی اور انتظامی معلومات سے سیکھنے میں مدد ملی ہے ۔