افواج پاکستان کو بہادری پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں:خالد مسعود

افواج پاکستان کو بہادری پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں:خالد مسعود

رجانہ(نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر خالد مسعود رامے نے کہا ہے کہ انڈیا کا جنگی جنون دونوں ملکوں کیلئے خطرناک ہے۔۔۔

پاکستانی افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ،افواج پاکستان کو بہادری پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،پاکستان کی عوام، افواجِ پاکستان اور تمام سیاسی جماعتیں  ایک آواز ہیں ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ وطن کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ رہی ہے   ۔آج پوری دنیا پاکستانی افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو تسلیم کر رہی ہیں، ہمیں اس پر فخر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں