عبداللہ پور فلائی اوور کے متاثرہ دکاندار ایک سال بعد بھی اراضی کی ادائیگیوں سے محروم

عبداللہ پور فلائی اوور کے متاثرہ دکاندار ایک سال بعد بھی اراضی کی ادائیگیوں سے محروم

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )عبداللہ پور فلائی اوور کی تعمیر مکمل ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن اراضی مالکان کو ادائیگیاں نہ ہوسکیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ نے کمشنر مریم خان کے احکامات بھی ہوا۔۔۔

میں اڑا دئیے انتظامی افسر مبینہ نذرانوں کے حصول کیلئے تاخیری حربے استعمال کرتے غیر ضروری ٹال مٹول کرنے میں مصروف ہیں اراضی مالکان کے چلتے کاروبار بند کروا کے دکانیں مسمار کرکے فلائی اوور بنا دیا گیا تھا اراضی مالکان کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کمشنر مریم خان سے خصوصی توجہ کی اپیل ،جولائی 2023 میں ایک ارب 28کروڑ روپے کی لاگت سے فیصل آباد عبد اللہ پورفلائی اوور پر جھمرہ روڈ سے لنک فلائی اوور (ایگزٹ ریمپ)کے میگا پراجیکٹ کی منظوری دی گئی تھی اور شہریوں کی ملکیتی اراضی حاصل کرلی گئی انتظامیہ نے چلتی ہوئی دکانیں اور پلازے بند کروا کے مسمار کیے گئے اراضی مالکان اور دکانداروں کا کام ٹھپ کروادیا گیا تاحال اراضی مالکان کو ادائیگیاں نہیں کی جاسکیں ڈویژنل کمشنر کی جانب سے 28 مارچ کو ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیوکو ایک لیٹر جاری کیا گیا تھا جس کی کاپی اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو بھی بھجوائی گئی تھی لیٹر میں سابق کمشنر سلوت سعید کی جانب سے مذکورہ اراضی مالکان کو ادائیگیاں کرنے کے لیے 3 کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار سے زائد کی رقم منظور کرلی گئی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو ذمہ داری تفویض کی گئی تھی لیکن اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی جانب سے تاخیری حربوں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں