پاک فوج سرحدوں کی محافظ اور قوم کا فخر ہے :پیر آصف
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پی ایس ٹی کے ڈویژنل صدرممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسرپیر محمد آصف رضاقا دری نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ اور قوم کا فخر ہے۔۔۔
دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے ،وطن کی حرمت کیلئے جان دینا پاک فوج کا مشن ہے ،پاکستان سنی تحریک پاک فوج کے جذبہ قربانی کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے PP-111کے زیر اہتمام منعقدہ جذبہ حب الوطنی سیمینارسے خطا ب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرڈویثرنل جنرل سیکرٹری حافظ محمد یاسر قادری المدنی، میاں وقاص حنیف، ملک علی، محمدآصف، راؤ جمیل، محمد ارسلان، ارشد جٹ و دیگربھی موجود تھے ۔ پروفیسرپیر محمد آصف رضاقا دری نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی میں فوج کا کردار ناقابلِ فراموش ہے ، ترقی یافتہ قومیں وہی ہوتی ہیں جن کے افراد میں حب الوطنی کا جذبہ رچا بسا ہو۔ پاک فوج نے ہر آفت میں قوم کا ساتھ دیا۔