گڑھ مہاراجہ:تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا انعقاد

گڑھ مہاراجہ:تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا انعقاد

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا انعقاد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کی جبکہ۔۔۔

بورڈ کے دوسرے ممبران میں ڈاکٹر عون مزمل آرتھو پیڈک،ڈاکٹر جاوید طاہر چائلڈ سپیشلسٹ، ڈاکٹر رحمت اللہ شیخ آئی سپیشلسٹ ،نمائندہ ٹیوٹا نسیم عباس ،فخر عباس کھرل فوکل پرسن رجسٹریشن خصوصی افراد احمد پور سیال، محمد فاروق سپروائزر سوشل ویلفیئر اور سہیل آرتھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے شرکت کی ،بورڈ میں133 معذور افراد کی مختلف کیٹیگریز کی درخواستیں پیش کی گئیں، بورڈ نے 114 افراد کو معذور قرار دیا ،6 افراد معذوری کی کٹیگری میں نہ آسکے ، 3 افراد کو مزید رہنمائی کے لیے ریفر کیا گیا جبکہ 10 افراد بورڈ میں حاضر نہ ہوئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم نے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں باقاعدگی سے معذور افراد کی اسیسمنٹ کے لیے بورڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ سہیل آرتھر نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر معذور افراد کی آن لائن رجسٹریشن کی جا رہی ،جن افراد کو سرٹیفکیٹ جاری کئے جاتے ہیں ان کو باقاعدہ نادرا دفتر شناختی کارڈ بنوانے کے لے ریفر کیا جاتا ہے ،محکمہ سوشل ویلفئر کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے سپیشل پرسن سرٹیفکیٹ کا اجراء ڈس ایبلڈ پرسن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے کیا جا رہا ہے اور خصوصی افراد کی سہولت کیلئے آن لائن رجسٹریشن اور ڈیجیٹل سپیشل پرسن سرٹیفکیٹ جاری کئے جارہے ہیں جس سے خصوصی افراد اور ان کے لواحقین گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں