وفاقی وزیر جنید انوار کی شہید حوالدار نوید کے گھر جا کر فاتحہ خوانی

وفاقی وزیر جنید انوار کی شہید حوالدار نوید کے گھر جا کر فاتحہ خوانی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)والٹن لاہور میں بھارت کے بزدلانہ حملہ میں سرگودھا روڈ فیصل آباد کے رہائشی پاک فوج کے حوالدار نوید کی شہادت پر وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز جنید انوار چودھری ان کے گھر پہنچ گئے۔

بریگیڈیئر افتخار،ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر،سی پی او صاحبزادہ بلال عمر،مسلم لیگ (ن)کے رہنما راجہ دانیال اور حامد رشید بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔وفاقی وزیر جنید انوار چودھری نے شہید حوالدار نوید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے لواحقین کو شہید حوالدار نوید کے بچوں کی کفالت کی بھی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں