مسیحی کمیونٹی کی مسلم برادری کے ساتھ مل کراظہار تشکر ریلی

شورکو ٹ چھاؤ نی،گڑھ مہاراجہ (نمائندگان دنیا ) افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے چک نمبر 700گ ۔ب شورکوٹ کینٹ کی مسیحی کمیونٹی نے مسلم برادری کے ساتھ مل کراظہار تشکر ریلی نکالی۔۔۔
جس کی قیادت ضلعی کوآڈینیٹر بین المذاہب ہم آہنگی ملک غلام جیلانی ، مسیحی برادری کے رہنماءپاسٹر شاہد نوید ، ایلڈر نذیر مسیح ، سلامت مسیح اور دیگر نے کی ۔ ریلی رفیقی چوک کا چکر لگا کر رفیقی ایئر بیس شورکوٹ کینٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی ،ایئر بیس پر شرکاءنے مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر افواج پاکستان کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں ۔مقررین نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔