خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے نوسر بازوں نے نوجوان سے مو ٹر سائیکل ، نقدی چھین لی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے نوسر بازوں نے نوجوان سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گرین ٹاؤن میں غلام حبیب نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا موٹر سائیکل پر کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ اس دوران نامعلوم نوسر بازوں نے اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے نور پور کے قریب لے جا کر خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی اور موٹرسائیکل ہتھیا لی گئی اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔