سمندری:دودھ کے مختلف ریٹس نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا

سمندری:دودھ کے مختلف ریٹس  نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا

سمندری(نمائندہ دنیا)دودھ کے مختلف ریٹس نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا،شہر بھر میں 170روپے سے لیکر 200روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتا ہے لیکن ایک ہفتہ سے شہر کے ایک۔۔۔

 اہم پوائنٹ پر شام کے وقت بذریعہ سپیکر دودھ 100 روپے سے 120روپے کلو تک فروخت ہوتا ہے ، جہاں مختلف افراد کی جانب سے سٹال لگائے جاتے ہیں اور تمام دودھ فروش دودھ خالص ہونے کے دعویدار ہیں جس کی وجہ سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں کہ دودھ کی قیمتوں میں فرق کی آخر کار وجہ کیا ہے ،شہریوں نے مقامی انتظا میہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں