بھارتی جارحیت کیخلاف چین نے پاکستان سے مثالی تعاون کیا :ثقلین حیدر

بھارتی جارحیت کیخلاف چین نے  پاکستان سے مثالی تعاون کیا :ثقلین حیدر

کمالیہ،جکھڑ(نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر ) )ممبر ضلعی امن کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ سید ثقلین حیدر کاظمی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف چین نے پاکستان کے ساتھ مثالی تعاون کیا اور ہر ممکن مدد فراہم کی۔۔۔

جس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی نئی مثال قائم ہوگئی ۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ چین کی دوستی کو اولین ترجیح دی اور ہر موقع پر ثابت کیا کہ دونوں ممالک کی دوستی صرف الفاظ تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات پر مبنی ہے ۔ پاکستان چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری اور یہ تعلقات دن بہ دن مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ چین کا حالیہ کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے حقیقی شراکت دار ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں