جکھڑ :گورنمنٹ ہائی سکول میں بھی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی تقریب

جکھڑ (سٹی رپورٹر ) گورنمنٹ ہائی سکول739 گ ب جکھڑ کمالیہ میں آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں سی او ایجوکیشن ٹوبہ راحیلہ جمیل نے بطور مہمان خصوصی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہد خوشنود نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی، دیگر مہمانوں میں ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری عابد ،ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری ٹوبہ عتیق انجم اور مختلف اداروں کے سربراہان بھی شامل تھے ۔ تقریب میں طلبہ کے والدین ، اساتذہ اور شہریوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔