غیر قانونی پٹرول و گیس کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول و گیس کے کاروبار اور ناقص فائر فائٹنگ انتظامات رکھنے والے اداروں کے خلاف انسدادی مہم کے دوران۔۔۔
سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں ایل پی جی اور آئل کا کاروبار کرنے والے متعدد مقامات کی انسپیکشن کی اور اس دوران دو دکانداروں کو ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کرتے ہوئے پایا ،دونوں مقامات کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا جبکہ دو افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا، ری فلنگ کا سامان بھی موقع پر ضبط کر لیا گیا،عدالتی کارروائی کے دوران غیر قانونی دھندے میں ملوث متعدد افراد کو ہزاروں روپے کے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ اور ممکنہ حادثات سے بچاؤکے لیے ایسی کارروائیاں بلاتعطل جاری رہیں گی۔