ستھرا پنجاب:ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کی زیرصدارت اہم اجلاس

ستھرا پنجاب:ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کی زیرصدارت اہم اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نواز کے ستھراپنجاب کے تحت ضلعی انتظامیہ چنیوٹ نے عید الاضحی پر زیروویسٹ کو یقینی بنانے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیم کو آن بورڈ لے لیا۔

ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید،اسسٹنٹ کمشنرزاور ایف ڈبلیو ایم سی کی ٹیم موجودتھی۔انہوں نے ستھراپنجاب مہم سے عوامی آگاہی کیلئے مزید اقدامات کی تاکید بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے اور ویسٹ ورکرز کے حوالے کرنے کیلئے شاپر بیگز تیار کرنے کا ٹاسک تفویض کیااور کہا کہ ضلع بھر میں عوامی آگاہی کیلئے کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ سٹاف 100 فیصد ڈیوٹی پر موجود ہونا چاہئے ،گلی ، محلوں،شاہرات سے ویسٹ اٹھانے کے لئے لوڈر رکشوں سمیت دیگر وہیکلز آپریشن میں حصہ لیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کمپنی کی ٹیم کو صاف ستھرا چنیوٹ یقینی بنانے کا واضح پیغام دیااورستھراپنجاب مہم پر معمول کے مطابق عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور،سرگودھا،جھنگ اور فیصل آباد روڈ کو ٹارگٹ کریں اورہر منگل کو ایک روڈمختص کرکے جامع صفائی کرائی جائے جس میں تمام ورک فورس فیلڈ میں کام کرتی نظر آنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ریونیو میں اضافہ کے لئے اقدامات ناگزیرہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں