اسسٹنٹ کمشنربھوآنہ کی شہریوں کے مسائل حل کرنیکی ہدایات

اسسٹنٹ کمشنربھوآنہ کی شہریوں کے مسائل حل کرنیکی ہدایات

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال نے روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے۔۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے درخواست گزاروں کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات بھی جاری کر دیئے ۔قبل ازیں انہوں نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران سے رپورٹ لی اور بعض افسران کو موقع پر فون کال کرکے درخواستوں کو میرٹ کے مطابق نمٹانے کی ہدایت بھی کر دی۔انہوں نے درخواست گزاروں سے کہا کہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے ،عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، شہریوں کی فلاح و بہبود ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں