قابضین کیخلاف کارروائی ، محکمہ جنگلات کی 40 ایکڑ اراضی واگزار
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کے گرد گھیرا تنگ محکمہ جنگلات کی زمین پر گرینڈ آپریشن ،چک نمبر 534/GB میں 40 ایکڑ اراضی واگزار کرالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری زمین سے قبضہ واگزار کروایا جارہا ہے ،گزشتہ روز چک نمبر 534/GB میں کارروائی کی گئی اور 40 ایکڑ اراضی واگزار کرالی گئی ،جڑانوالہ میں ابتک 100 ایکڑ سرکاری اراضی کا ناجائز قبضہ مافیا سے واگزار کرالیا گیا ہے ،کنزرویٹر آف فارسٹ اور ڈی ایف او نے آپریشن کی نگرانی کی، فیصل آباد کے چک نمبر 534/GB میں پہلے سے واگزار شدہ اراضی پر شجرکاری کا عمل بھی جاری ہے ۔