پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا :ملک امجد یعقوب

جکھڑ (سٹی رپورٹر )سابق امیدوار قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی ملک امجد یعقوب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ملک کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔۔
جب بھی ملک کو سیاسی یا معاشی بحرانوں کا سامنا ہوا، پیپلز پارٹی نے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے کئے اور افواج پاکستان کے ساتھ مل کر قومی سلامتی و استحکام کو یقینی بنایا۔ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا ماضی قربانیوں سے عبارت ہے ، ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تک پارٹی قیادت نے ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آج بھی چیئرمین بلاول بھٹو اسی مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں ،عوام جانتے ہیں پیپلز پارٹی جمہوریت کے تحفظ اور قومی یکجہتی کی ضامن ہے ۔