پیرمحل :واپڈا ٹاسک فورس ٹیم کا چھاپہ ،بجلی چور پکڑا گیا

پیرمحل :واپڈا ٹاسک فورس ٹیم کا چھاپہ ،بجلی چور پکڑا گیا

پیرمحل(نمائندہ دنیا )ایس ڈی او سٹی واپڈا پیرمحل ساجد بشیر بھٹہ کی قیادت میں سرکل ٹاسک فورس ٹیم کا چھاپہ ،بجلی چوری پکڑلی۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا کی چھاپہ مار ٹیم نے دوران چیکنگ چک نمبر321گ ب میں محمد رمضان کو واپڈا کی مین تار سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا، ٹاسک فورس ٹیم نے بجلی تاراور بجلی میٹر کو قبضہ میں لے کر مقدمہ کے اندراج کے لیے رپورٹ پولیس کو بھجوادی ۔ساجد بشیر بھٹہ ایس ڈی او سٹی واپڈا پیرمحل کاکہنا ہے کہ بجلی چوری کرنے والے قومی مجرم ہے ،بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں