تین ماہ قبل گھر سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کا سراغ نہ لگایا جا سکا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تین ماہ قبل گھر سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کا سراغ نہ لگایا جا سکا۔تھانہ غلام آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے۔۔
کرم دین آبادی کے رہائشی امین نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 28 سالہ بیٹا فیصل امین تین ماہ قبل گھر سے کام کے سلسلہ میں نکلا۔ جسے مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جس پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ تو درج کر لیا لیکن تا حال مغوی کا سراغ نہ لگایا جا سکا ۔